کل توشہ خانے کی 2002 سے 2023 تک کی تفصیلات پبلک کی گئی تھیں مگر عدالت جاننا چاہتی ہے کہ توشہ خانے سے قیام پاکستان سے لےکر ابتک کس حکمران نے کیا کیا وصول کیا اور اس تحفے کی کیا قیمت ادا کی -لاہور ہائیکورٹ نے توشہ خانہ تحائف کی تفصیلات فراہم سے متعلق کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا،جسٹس عاصم حفیظ نے 2 صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کیا۔
لاہور ہائیکورٹ نے 1947 سے لیکر 2023 تک کی تفصیلات طلب کرلیں ، ہائیکورٹ نے کہاہے کہ توشہ خانہ سے تحائف لینے والی شخصیات کی تفصیلات فراہم کی جائیں ۔ تحریری حکم میں کہاگیاہے کہ سیکشن آفیسر کے مطابق ریکارڈ کی تصدیق نہیں کی جاسکتی اس لیے اب اس متعلقہ ریکارڈ کی جانچ اوپن کورٹ میں کی جائے گی ،درخواست گزار کے مطابق پیش کیا گیا ریکارڈ نامکمل ہے ۔اور اس کے بعد اس کی تفصیلات بھی پاکستانی عوام کے سامنے رکھی جائیں گی –