لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے نوٹس جاری کر دیا

لاہور (وقائع نگار خصوصی) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی نے حمزہ شہباز اور دوست محمد مزاری کی دو مختلف درخواستوں پر پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلانے اور وزیراعلیٰ کا انتخاب کرانے کی ہدایت کی ہے۔

سی جے بھٹی نے سیکرٹری پنجاب اسمبلی کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا اور ریمارکس دیئے کہ قواعد و ضوابط پر عمل کرنا ہو گا۔

حمزہ شہباز اور ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری نے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے اسمبلی کا اجلاس بلانے کی ہدایت کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔

حمزہ کی جانب سے اعظم نذیر تارڑ پیش ہوئے اور استدعا کی کہ وزیراعلیٰ کا عہدہ یکم اپریل کو سردار عثمان احمد خان بزدار کے استعفیٰ کی منظوری کے بعد خالی ہوا۔ بعد ازاں وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے صوبائی اسمبلی کا اجلاس 2 اپریل کو طلب کر لیا گیا۔

Related posts

عمران خان کی دونوں بہنوں کے خلاف عدالتی فیصلہ محفوظ

جو ججز کے خلاف مہم چلائے گا اڈیالہ جیل جائے گا؛ فل کورٹ کا فیصلہ

میں عمران خان کو ویڈیو لنک پر دیکھنا چاہتا ہوں ؛ اے ٹی سی جج کا حکم