پنجاب میں اس وقت دھند کا راج ہے -سموگ نے شہریوں اور طالب علموں کا سانس لینا محال کردیا ہے اسی لیے لاہور ہائی کورٹ نے سکولوں سے سردی کی چھٹیاں کرنے کے احکامات جاری کیے تھے مگر اب کیونکہ گزشتہ ایک ہفتے سے سردی عروج پر ہے سورج شکل نہیں دکھا رہا – اس لیے عدالت نے موسم سرما تعطیلات مزید بڑھانے کے احکامات جاری کردیے ہیں –
لاہور ہائیکورٹ میں سموگ سے متعلق رپورٹس کو جعلی قرار دینے کیلئے متفرق درخواست پر سماعت ہوئی، جس پر عدالت نے سکولز اور کالجز کو مزید 7 روز بند کرنے کا حکم دیدیا،عدالت نے درخواست پر سماعت آئندہ جمعہ تک ملتوی کردی ۔