لاہور کے کئی علاقوں میں ہر گھنٹے بعد لوڈشیڈنگ ہورہی ہے ؛نجی چینل کا دعویٰ

لاہور کے مختلف علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔مگر سمن آباد میں تو لوڈشیڈنگ معمول بن گیا ہے یہاں تو عید کے 3 روز بھی بجلی بند کرنے کا سلسلہ جاری رہا -سمن آباد میں مسلسل کئی ماہ سے 3 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے -مگر اب نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق مختلف علاقوں میں ہر گھنٹے بعد ایک گھنٹے کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے،ذرائع لیسکو کا کہنا ہے کہ الیکٹرک سپلائی کا شارٹ فال 400میگاواٹ کے قریب ہے۔

دوسری جانب ترجمان لیسکو کا کہنا ہے کہ لوڈشیڈنگ نہیں کی جارہی بلکہ شدید گرمی میں لوڈ بڑھنے سے فیڈر ٹرپ ہو جاتے ہیں جس کی وجہ سے لاہوریوں کو مشکلات پیش آرہی ہیں ، ان کا کہنا تھا کہ شارٹ فال بڑھنے کی خبر میں کوئی صداقت نہیں لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے پاس بجلی کی کمی نہیں ۔

Related posts

فواد چوہدری نے شاہد آفریدی کو ” ڈفر ” قرار دے دیا

سائفر کیس میں کپتان اور نائب کپتان کی سزا معطلی پر رانا ثنا اللہ کا ردعمل

بات خواجہ سراؤں تک آگئی ہے تو بہتر ہے (کپتان سے) صلح کرلیں ؛رانا ثنااللہ