لاہور کے مختلف علاقوں میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا دائرہ وسیع

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے شہر میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کر دیا ، “کنڈہ مافیا” (بجلی چوری) کے خلاف مہم کے 20 ویں روز اپنی تازہ ترین کارروائی میں مزید 490 غیر قانونی کنکشنز پکڑے گئے جس کے بعد بجلی چوری میں ملوث مزید 37 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ .بجلی چوری پر قابو پانے کی اس کوشش میں لاہور شہر میں ابتک مجموعی طور پر 595 گرفتاریاں اور 238 بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

لیسکو کے عملے نے کریک ڈاؤن ، فیروز پور روڈ، باغ منشی لدھا اور راوی روڈ سمیت مختلف علاقوں میں کیا ۔اس آپریشن کے دوران، غیر قانونی کنکشن منقطع کر دیے گئے، اور صارفین 40 ملین روپے سے زائد مالیت کے یونٹ چوری کرتے ہوئے پائے گئے۔

کنڈا مافیا کے خلاف جاری مہم کامیابی سے جاری ہے اور اس میں شدت آرہی ہے جس کی وجہ سے ، گرفتاریوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
اگر حکومت اس پر سختی سے کاربند رہتی ہے تو بجلی کے بحران پر قابو پانے میں بہت مدد ملے گی –

Related posts

کینیا کی عدالت سے ارشد شریف شہید کو انصاف مل گیا

سندھ ؛ ڈاریکٹر ز اور ڈی ای او ایجوکیشن ذکوٰۃ ،صدقات کے پیسے کھاگئے

اداکارہ زینب جمیل پر فائرنگ کرنے والوں کی شناخت ہوگئی