لاہور کے قومی اور صوبائی حلقوں پر کون کون سے امیدوار الیکشن لڑیں گے؟

عام انتخابات کے لیے پاکستان بھر میں قومی اور صوبائی انتخابات میں حصہ لینے کے لیے ہزاروں امیدواروں نے اپنے کاغزات جمع کروادیے مگر اس دوران بہت زیادہ افسوسناک اور دل دکھانے والے واقعات پیش آئے -لاہور سے تحریک انصاف اور نون لیگ کے بڑے بڑے نام سامنے آگئے –
انتخابات میں دو روز وقت بڑھانے کے بعد انتخابات 2024کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ مکمل ہوگیا اور آج سےسکروٹنی کا عمل شروع ہوگیا ہے ،لاہور سے قومی اسمبلی کی 14نشستوں پر 470امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق این اے 117سے پیپلزپارٹی کے آصف ہاشمی، ن لیگ کے ملک ریاض نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے،آئی پی پی کے علیم خان سمیت 38امیدواروں نے بھی اسی حلقے سے کاغذات جمع کرائے۔

سب سے زادہ کاغزات پی ٹی کی جانب سے جمع کروایے گئے اس کے بعد دوسرا نمبر مسلم لیگ نون کا ہے – این اے 118سے ن لیگ کے حمزہ شہباز، پی ٹی آئی کے محمد خان مدنی ،این اے 119سے مریم نواز اور علیم خان ، این اے 120سے مریم نواز، سعد رفیق، ایاز صادق ،این اے 121 سے شیخ روحیل اصغر، ایاز صادق ، جبکہ این اے 122سے عمران خان ، لطیف کھوسہ، خواجہ عمران نذیر سمیت 36امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

این اے 123سے شہبازشریف، پی ٹی آئی کے افضال پاہٹ سمیت 20افراد نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے،این اے 124سے آئی پی پی کے عون چودھری ، رانا ضمیر سمیت 23امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے،این اے 125سے ن لیگ کے افضل کھوکھر اور عبدالغفور سمیت 27افراد نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے،این اے 126سے امیر العظیم، سیف الملوک کھوکھر، کرامت کھوکھر سمیت 22افراد نے کاغذات جمع کرائے۔

قومی اسمبلی کے حلقے این اے 127سے بلاول بھٹو، شائستہ پرویز ملک سمیت 36امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے،این اے 128سے سلمان اکرم راجہ، شفقت محمود، حافظ نعمان سمیت 33افراد نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے،این اے 129سے حماد اظہر، مہر اشتیاق سمیت 28امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع ہوئے،این اے 130سے نوازشریف، یاسمین راشد، اقبال خان سمیت 28افراد نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔اب قوی امکان یہی ہے کہ نون لیگ کے تو تمام امیدواروں کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل جائے گی مگر پی ٹی آئی کے 70 افراد اس بار الیکشن کے لیے نااہل ہوجائیں گے جن میں عمران خان کا نام بھی شامل ہوگا -مگر پھر آخری فیصلہ سپریم کورٹ کی جانب سے ہی آئے گا جس پر پوری قوم کی نظریں لگی ہوئی ہیں –

Related posts

بھارتی انتخابات میں کتنےمسلمان امیدوار وں نے الیکشن لڑا ، کتنے کامیاب ہوئے؟

بھارت کے 4 کم عمر نوجوان الیکشن جیت کر پارلیمنٹ پہنچ گئے

ضمنی انتخابات میں حکمران جماعت کا کلین سویپ ؟