لاہور کے علاقے فیصل ٹآؤن میں پولیو ٹیم پر مچھر مار سپرے سے حملہ

پاکستان میں جہالت ختم ہونے میں ہی نہیں آرہی ؛آج لاہور کے علاقے میں اہل وطن کے بچوں کو معزوری سے بچانے کےلیے سخت دھوپ میں گھر گھر جاکر قطرے پلانے والی خاتون پر حملہ کرکے اس کی زندگی خطرے میں ڈال دی گئی لاہور میں پولیو ٹیم پر مچھر مار سپرے سے حملہ کر دیا گیا۔ یہ واقعہ فیصل ٹائون پولیس سٹیشن کی حدود میں واقع سنٹرل فلیٹس ایریا میں پیش آیا، جس کی رپورٹ یو ایم سی او ساجد ذوالفقار کی طرف سے تھانہ فیصل ٹائون میں جمع کرائی گئی ہے تاہم پولیس کی طرف سے تاحال مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔
بتایا گیا ہے کہ خواتین پر مبنی پولیو ٹیم بچوں کو قطرے پلا رہی تھی کہ ایک خاتون نے ان پر مچھر مار سپرے سے حملہ کر دیا۔ پولیو ٹیم کی خواتین ثنا اور امینہ نے ایک دروازے پر دستک دی ۔ گھر سے ایک خاتون باہر نکلی اور بچوں کو قطرے پلوانے سے انکار کر دیا اور دونوں ورکرز کو گالیاں دینے لگی۔
گالیاں دیتے ہوئے خاتون اندر گئی اور اگلے لمحے ہاتھ میں مچھر مار سپرے لے کر آئی اور دونوں ورکرز پر سپرے کرنا شروع کر دیا۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق پولیس نے تاحال ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج نہیں کیا۔ایسے لوگوں کو سزا دینا نی صرف ضروری ہے بلکہ ان لوگون خواہ وہ مرد ہوں یا خواتین پولیو ورکرز پر حملہ کرنے والوں کو سعودی عرب کی طرح جب تک میڈیا پر نہیں لایا جاتا یہ سلسلہ تھمے گا نہیں -سعودی عرب مین خواتین کی بے حرمتی کرنے والوں کو سزا کے ساتھ ساتھ میڈیا پر عوام کے سامنے لانے اور ان کے مکروہ چہرے عوام کو دکھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے -تاکہ دوسرے لوگ اس سے عبرت حاصل کریں –

Related posts

بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر خالد مگسی کی گاڑی پر فائرنگ

آسٹریلوی وزیراعظم کی پاکستانی سیکیوریٹی گارڈ ز کی بہادری کی تعریف

روس کے کنسرٹ ہال میں فائرنگ ؛ 93 افراد ہلاک ، سینکڑوں زخمی