لاہور کے علاقے شاہدرہ میں سکول میں 10 سالہ کمسن بچی کی عصمت دری

لاہور کے علاقے شاہدرہ میں سکول میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیا جہاں مبینہ طور سے حصول علم کی لیے جانے والی ایک کمسن 10 سالہ بچے کو کسی شیطان نے اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا

متاثرہ بچی کے والد کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ صوبائی دارالحکومت کے شاہدرہ علاقے کے ایک اسکول میں اس کی نابالغ بیٹی ، جس کی عمر 10 سال تھی، کو مبینہ طور پر ایک نامعلوم شخص نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔متاثرہ لڑکی کے والد علی حسن نے الزام لگایا کہ اس نے اسکول کی پرنسپل کو جرم کے بارے میں آگاہ کیا لیکن اس نے اس پر کوئی توجہ نہیں دی۔

تاہم متاثرہ خاندان نے ملزم کے خلاف سرکاری شکایت درج کراتے ہوئے معاملے کی اطلاع پولیس کو دی۔
لاہور میں مبینہ طور پر ہراساں ہونے والی لڑکی نے ملزمان کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر خودکشی کی دھمکی دی ہے
پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ کا طبی معائنہ کرایا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

دریں اثناء وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے لاہور پولیس سے تحقیقات کی صورتحال پر رپورٹ طلب کرتے ہوئے مجرم کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا حکم دے دیا۔

Related posts

کینیا کی عدالت سے ارشد شریف شہید کو انصاف مل گیا

سندھ ؛ ڈاریکٹر ز اور ڈی ای او ایجوکیشن ذکوٰۃ ،صدقات کے پیسے کھاگئے

اداکارہ زینب جمیل پر فائرنگ کرنے والوں کی شناخت ہوگئی