لاہور کے علاقے سے اغوا ہونے والی 17 سالہ طالبہ عارف والا سے بازیاب

لاہور ہائی کورٹ (ایل ایچ سی) کی ڈیڈ لائن کے بعد پنجاب پولیس نے اغوا ہونے والی 17 سالہ لڑکی عشاء ذوالفقار کو ایک دن کے اندرپاکپتن کے نواحی علاقے عارف والا سے بازیاب کرالیا ۔

سابق منگیتر کے ہاتھوں اغوا ہونے والی لڑکی نے پولیس کو دیے گئے بیان میں کہا کہ عابد اسے پاکپتن لے گیا اور زبردستی اس سے شادی کرنے کی کوشش کی۔ “شادی سے انکار کرنے پر مجھے اس نے تشدد کا نشانہ بنایا،” اس نے مزید کہا کہ اغوا کے دوران اس کے ساتھ زیادتی کی گئییا نہین ابھی تک اس بارے میں متضاد اطلاعات موصول ہورہی ہیں ۔

وہ مجھے ہفتے کے روز قصور لے گئے، جس دن اسے اغوا کیا گیا تھا، اور قصور پولیس کے چھاپے سے پہلے مجھے پاکپتن منتقل کر دیا، اس نے پولیس کو اپنے بیان میں کہا اور مزید کہا کہ بعد میں اسے عارف والا کے ایک بس اسٹاپ پر چھوڑ دیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لاہور کے علاقے شادباغ سے اغوا ہونے والی دسویں جماعت کی 17 سالہ طالبہ کو پنجاب پولیس نے ضلع پاکپتن کی تحصیل عارف والا سے بازیاب کرالیا۔

بازیاب ہونے والی لڑکی کو لاہور ہائیکورٹ میں پیش کرنے کے لیے لاہور لے جایا گیا۔

Related posts

کینیا کی عدالت سے ارشد شریف شہید کو انصاف مل گیا

سندھ ؛ ڈاریکٹر ز اور ڈی ای او ایجوکیشن ذکوٰۃ ،صدقات کے پیسے کھاگئے

اداکارہ زینب جمیل پر فائرنگ کرنے والوں کی شناخت ہوگئی