لاہور کے علاقے سرور روڈ کینٹ میں خاتون جیبہ منصور ایس ایچ او تعینات

پاکستان میں تھانہ کلچر میں بہتری لانے کے لیے آئی جی پنجاب نے فیصلہ کیا ہے کہ مرد ایس ایچ اوز کے ساتھ خواتین ایس ایچ اوز کو بھی تعینات کیا جائے کیونکہ خواتین مردوں کے مقابلے میں زیادہ نرم خو ہوتی ہیں اور ان کی تعیناتی سے خواتین بھی شکایت کے لیے باآسانی جاکر اپنے مسائل بیان کرسکتی ہیں -اسی لیے اب پنجاب بھر میں خواتین کی بطور تھانہ انچارج تعیناتی کا عمل شروع کردیا گیا ہے –

پنجاب کے دیگر شہروں کے ساتھ ساتھ آئی جی پنجاب عامر ذوالفقار خان کے احکامات کی روشنی میں لاہور میں بھی خاتون آفیسر ایس ایچ اوکاتقررکر دیا گیا ۔ ترجمان آپریشنز ونگ کے مطابق سب انسپکٹر جیبہ منصورکو ایس ایچ او سرور روڈ تعینات کیا گیا ہے۔آئی جی پنجاب نے صوبہ بھر میں خاتون ایس ایچ اوز کی تعیناتی کا حکم دیا تھا،آئی جی پنجاب کا ویژن تھانہ کلچر میں نمایاں تبدیلی لائے گا۔خواتین محکمہ پولیس سمیت دیگر شعبہ ہائے زندگی میں مردوں کے شانہ بشانہ فرائض انجام دے رہی ہیں۔ خواتین پولیس افسران کی تعیناتی سے عوام میں تھانہ کلچر کی بہتری کا تاثر اُجاگر ہوگا۔اور ساتھ ساتھ رشوت ستانی میں بھی کمی کا امکان ہے –

Related posts

کچے کا بدنام زمانہ ڈاکو امداد بھیو بھائی نظیر سمیت مارا گیا

احمد فرہاد کی اہلیہ پولیس کی بنائی ایف آئی آر پر دلی رنجیدہ

گنگا رام ہسپتال میں چوری پر پولیس نے عملے کو ہی پکڑلیا