لاہور کے بعض علاقوں میں پرائیویٹ سکولوں نے عدالت کے احکامات ہوا میں اڑا د یے

کل لاہور ہائی کورٹ نے لاہور میں سکولوں کو ہدایات جاری کی تھیں کہ جمعہ ہفتہ اور اتوار سکولوں میں تعطیل ہوگی مگر لاہور کے بعض علاقوں مین عدالت کے ان احکامات کو ہوا میں اڑا دیا گیا اور سکولوں میں تعلیم وتدریس کا عمل جاری رکھا گیا جس پر والدین نے انتظامیہ کو شکایت کی پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن نے سموگ کے بڑھتے ہوئے خطرے کے پیش نظر لاہور کے سکولوں میں ہفتہ وار تین چھٹیوں کے احکامات پر عمل کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ اور پنجاب حکومت کے ہفتے میں تین دن چھٹی کے احکامات کے باوجود لاہور کے متعدد اسکول آج کھلے ہیں۔
چونگی امر سدھو ، نشتر ٹاؤن، کاہنہ، گجوماتا، رائے ونڈ روڈ اور دیگر علاقوں میں واقع اسکول آج کھلے ہیں کیونکہ پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن نے لاہور ہائیکورٹ اور پنجاب حکومت کے احکامات ماننے سے انکار کر دیا ہے۔

 

 

بدھ کے روز، پنجاب حکومت نے لاہور ہائی کورٹ کے حکم کے بعد، شدید سموگ کے باعث صوبائی دارالحکومت میں اسکولوں کے لیے ہفتے میں تین دن چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

سرکاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ لاہور کے تمام اسکول جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو بند رہیں گے۔ “تین ہفتہ وار چھٹیوں کا فیصلہ اگلے حکم تک نافذ رہے گا ۔

گاڑیوں، کارخانوں سے نکلنے والا دھواں اور فصلوں کی باقیات کو جلانا اس گھنے سموگ کے پیچھے بڑے عوامل ہیں جو موسم سرما کے ابتدائی دنوں میں شہروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیتی ہے۔اب دیکھنا یہ ہے کہ عدالت اور پنجاب حکومت ان سکولوں کے خلاف کوئی کاروائی کرتی ہے یا ان کی دیکھا دیکھی شہر میں بند سکول بھی ان کے نقش قدم پر چل کر اپنے سکول بھی کھول دیتے ہیں –

Related posts

لاہور سمیت پنجاب بھر میں میٹرک کے نتائج کا اعلان

اسلام آباد کے بچوں پر سکول میں بستے لانے پر پابندی

سی ڈی اے کا قابل طلبہ کو ماہانہ 40 ہزار روپے دینے کا اعلان