آج سے 2 روز قبل لاہور کے سروسز ہسپتال میں نگلیریا کے سبب ایک باڈی بلڈر جان کی بازی ہار گیا تھا آج اس وائرس نے ایک اور زندگی کا خاتمہ کردیا – انسانی دماغ کھانے والے نیگلیریا نے ایک اور شکار کر لیا، اس مرتبہ کراچی کا 21 سالہ نوجوان حالت بگڑنے پر خالقِ حقیقی سے جا ملا۔
نجی ٹی وی کی خبر کے مطابق نیگلیریا سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے، کراچی میں بخار سے بے حال نوجوان کو گذشتہ ماہ ہسپتال داخل کروایا گیا جسے بعد ازاں حالت بگڑنے پر وینٹی لیٹر سے منسلک کر دیا گیا تھا جو آخر کار بیماری سے لڑتے لڑتے دم توڑ گیا۔
پاکستان میں نگلیریا سے 6 اموات ہو چکی ہیں، نیگلیریا ایسا خوردبینی جاندار ہے جو انسانی دماغ میں گھس کر انفیکشن پیدا کر کے موت کے گھاٹ اتار دیتا ہے، یہ مہلک جاندار تازہ پانی میں پایا جاتا ہے۔ جو چند روز میں انسان کے دماغ میں داخل ہوکر زندگی کی ڈوری کاٹ دیتا ہے اور مریض موت کے منہ میں چلا جاتا ہے –