لاہور کے اے جی آفس میں پھر آگ لگ گئی

لاہور کے اکاونٹنٹ جنرل جو اے جی آفس کے نام سے مشہور ہے ایک بار پھر گ کی لپیٹ میں آگیا اور آفس میں آگ لگ گئی۔نجی ٹی وی کی خبر کے مطابق آگ لاہور کے اے جی آفس کی بیسمنٹ میں لگی، فائر بریگیڈ عملہ آگ بجھانے کیلئے متاثرہ بلڈنگ پر پہنچ گیا۔
اس سے قبل 2017 میں بھی اے جی آفس میں آگ لگی تھی جس کے سبب اہم کاغذات پر مشتمل قیمتی ریکارڈ اور دیگر سامان خاک کا ڈھیر بن گیا تھا۔

 

چوتھی منزل پر لگنے والی آگ کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی گئی تھی۔اب دیکھنا یہ ہے کہ اس آگ کی لپیٹ میں مزید کوئی ریکارڈ آیا ہے یا واقعئی اس کی وجہ شارٹ سرکٹ ہی تھا -کیونکہ لاہور میں اس وقت ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے شارٹ سرکٹ ہوسکتا ہے – اس وقت حکومت اور عوام کے درمیان اس قدر اعتماد کا فقدان ہے کہ عوام کے ذہنوں میں پھر بھی سوال اٹھے گا کہ آگ لگی یا لگائی گئی –

Related posts

باراتیوں کی کار نہر میں جاگری : 3 افراد جاں بحق

کراچی میں 5روز میں گرمی سے 427 افراد جاں بحق ہوئے ؛فیصل ایدھی

کراچی میں پلاٹ کی کھدائی کے سبب ساتھ بنی عمارت گرگئی