لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے انفورسمنٹ ونگ نے شہر بھر میں سڑکوں پر کوڑا کرکٹ اور کچرا پھینکنے والوں کے خلاف ایکشن کا فیصلہ کرلیا – موقع پر پکڑے جانے والے شہریوں پر جرمانہ عائد کیا گیا ۔ترجمان کے مطابق گزشتہ ماہ سڑکوں پر کچرا پھینکنے پر 298 افراد کو 4 لاکھ 50 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا، گزشتہ مہینے 10 ہزار 996 سے زائدمقامات کا معائنہ کیا گیا، 30 روز میں غیرقانونی ڈمپنگ کرنے والی 32 گاڑیاں تحویل میں لی گئیں۔ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے گزشتہ 30 دنوں کی انفورسمنٹ کارروائیوں کی رپورٹ جاری کردی ہے-
لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے ٹرانسفر اسٹیشنز کو خوبصورت بنانے کے لئے قابل قدر اقدام.
تمام ٹرانسفر اسٹیشنز پر مرحلہ وار شجر کاری کا عمل شروع ہو چکا ہے.
زیر نگرانی۔۔ ڈی-ایم سرکل ٹو ٹرانسفر
اسٹیشنز (جناب ظفر مسعود صاحب) @CEOLWMC_1139@LWMC1139@lgcddpunjab pic.twitter.com/Qi77SReIaa— Manager TS/TCPs LWMC. (@ZZikriaansari) June 7, 2023
کچرے کے غیر قانونی پھیلاؤاور آگ لگانے کے جرم میں 21 مقدمات درج کرائے گئے، کچرےکو آگ لگانے اور سڑکوں پرکچرا پھینکنے پر 466 چالان کیے گئے، 30دنوں میں لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی خلاف ورزی پر کل 10لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے کیےگئے، معمولی خلاف ورزیوں پر 2834 وارننگ نوٹسز بھی جاری کیے گئے۔اگر آپ بھی اس طرح کی سرگرمیوں کے شوقین رہے ہیں تو اب اس حرکت سے اجتناب کریں ورنہ آپ بھی قانونی کاروائی سے بچ نہیں پائیں گے –