لاہور کو 2 اضلاع میں تقسیم کرنے کا فیصلہ :عثمان بزدار

سبکدوش ہونے والے وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے میڈیا سے غیر رسمی ملاقات میں انکشاف کیا ہے کہ شہر بہت زیادہ پھیل جانے کے سبب اب لاہور کو دو اضلاع میں تقسیم کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ان کے آبائی شہر مری اور تحصیل تونسہ شریف کو اضلاع کا درجہ دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی میں دو نئی تحصیلیں بھی بنائی جائیں گی۔

عثمان بزدار نے کہا کہ گورننس کو بہتر بنانے کے لیے نئے اضلاع قائم کیے جائیں گے۔یہ بتاتے ہوئے کہ حکومت ایک طویل عرصے سے اس اقدام پر کام کر رہی ہے، انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے لیے تشکیل دی گئی کمیٹی نے اپنی سفارشات پیش کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نرسنگ کالجوں میں پسماندہ علاقوں کی لڑکیوں کے لیے 20 فیصد کوٹہ مختص کرنے کی منظوری دی گئی تاکہ ان کے لیے روزگار کے مواقع بہتر ہوں۔

ذرائع کے مطابق لاہور کی زمینی اور انتظامی تقسیم کے لئے سینئیر ممبر بورڈ اف ریونیو اور کمشنر لاہور سمیت دیگر افسران کی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ ضلع لاہور کو بڑھتی ہوئی ابادی کے تناسب میں لاء اینڈ ارڈر اور ٹریفک کی صورتحال کو بہتر کرنے کے لئے تقسیم کیا جائے گا۔ سینئیر ممبر بورڈ اف ریونیو کی سربراہی میں کمشنر لاہور، سی سی پی او، ڈی سی لاہور، ڈی ائی جی اور ایڈیشنل سیکریٹری لوکل گورنمنٹ کے افسران شامل ہیں۔

ابتدائی مرحلہ میں ریور راوی لاہور خاص میں شامل ہو گا۔ ضلع لاہور کی تقسیم سے پولیس کے نظام میں ایک خاص تبدیلی واضح ہو گی۔ ضلع لاہور کی دو حصوں میں تقسیم سے دو ڈی پی اوز بھی لگائے جائیں گے۔ ضلع لاہور کی تقسیم سٹی اور ماڈل ٹاون صدر سے کی جائے گی۔ ضلع لاہور کی حد بندیاں سامنے انے کے بعد باقاعدہ فائل ورک مکمل کیا جائے گا۔

Related posts

نواز شریف کے ہم زلف اور حسن نواز کے سسر آصف بیگ انتقال کرگئے

بیوی کی جدائی میں شوہر نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا

سعد رفیق کا ہار کے باوجود قومی اسمبلی پہنچنے کا امکان