لاہور کو کیوں اور کس نے آفت زدہ قرار دے دیا ؟

لاہور کا موسم سرد ہوتے ہی سموک نے لاہور کو اپنی لپیٹ میں لیناشروع کردیا -آج سارا دن موسم ابر آلود بھی رہا اور اب یہی امکان ہے کہ ائیندہ 4 ماہ تک لاہور پر سموگ کے اثرات چھائے ہی رہیں گے – ، پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا نوٹیفکیشن لاہور ہائیکورٹ میں پیش کر دیا گیا جس میں لاہور سموگ سے آفت زدہ قرار دیدیا گیا ۔

 

 

پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ پنجاب بھر میں سموگ کی وجہ بننے والی سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی گئی ، سموگ کو کنٹرول کرنے کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی،کالا دھواں چھوڑنے والی صنعتوں کو بند کیا جائے گا،پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی میں کرائسز روم قائم کیا جائے گا۔
سموگ میں اضافے کا سبب بھارت میں فصلوں کی کٹائی کے بعد لگائی جانے والی آگ بھی ہے جس کا دھواں ہوا کے رخ کے ساتھ پاکستان کی جانب سموگ انڈیکس کو بڑھا دیتا ہے –

Related posts

دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ

نئی دہلی میں جون میں شدید ترین بارش کا 88 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

بنگلا دیش میں ہیٹ ویو کا 76 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا