لاہور: ڈاکٹر انوش مسعود چوہدری پہلی ایس ایس پی آپریشن بن گئیں

ڈاکٹر انوش مسعود چوہدری کو مستنصر فیروز کی جگہ لاہور آپریشنز پولیس کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے، جنہیں مزید حکم کے لیے سینٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ڈاکٹر انوش ایس ایس پی آپریشنز لاہور تعینات ہونے والی پہلی خاتون پولیس افسر ہیں۔ اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ (اے ایس پی) کے طور پر خدمات انجام دینے کے علاوہ وہ لاہور میں کنٹونمنٹ اور ماڈل ٹاؤن پولیس ڈویژنز میں بطور ایس پی خدمات انجام دے چکی ہیں۔

جمعہ کو جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق پوسٹنگ کے منتظر ایس پی اعجاز احمد کو سی پی او میں اے آئی جی شکایات تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ پوسٹنگ کے منتظر ایس پی محمد عمر فاروق کا تبادلہ کر کے سپیشل پروٹیکشن یونٹ میں ایڈیشنل ڈائریکٹر تعینات کر دیا گیا ہے۔

Related posts

کچے کا بدنام زمانہ ڈاکو امداد بھیو بھائی نظیر سمیت مارا گیا

احمد فرہاد کی اہلیہ پولیس کی بنائی ایف آئی آر پر دلی رنجیدہ

گنگا رام ہسپتال میں چوری پر پولیس نے عملے کو ہی پکڑلیا