لاہور پولیس نے 5000 اور 1000 کے نقلی نوٹ بنانے والا 4 رکنی گینگ پکڑ لیا

لاہور پولیس کی بڑی کاروائی ،نقلی نوٹ بنانے والا گینگ قابو کرلیا – لاہورپولیس نے غالب مارکیٹ میں کارروائی کرتے ہوئے جعلی کرنسی بنانے والا چار رکنی گینگ گرفتار کرلیا جو 5 ہزار اور ایک ہزار روپے کے کرنسی نوٹوں اس مہارت سے بناتا تھا کہ نوٹوں کی پہچان رکھنے والے بھی اسے پکڑ نہیں پاتے تھے۔،

 

پولیس نے ملزموں کے پرنٹنگ پریس پر چھاپہ مارا تو کروڑوں روپے کی جعلی کرنسی اور بڑی تعداد میں کاغذ سمیت دیگر خام مال پکڑا گیا۔ترجمان پولیس کے مطابق جعلی کرنسی تیار کرنے والے گرفتار گینگ میں ملزم شیر باز،اشفاق،شمس الرحمن اور تنویر شامل ہے ۔پولیس کے مطابق پرنٹنگ کے شعبہ سے وابستہ ملزمان نے اتنی بڑی تعداد میں جعلی نوٹوں کی چھپائی کی کہ خود بھی نہ گن سکے۔�لاہور پولیس نے مخبری ملنے پر ملزموں کے پرنٹنگ پریس پر چھاپہ مارا تو کروڑوں روپے کی جعلی کرنسی اور بڑی تعداد میں کاغذ سمیت دیگر خام مال پکڑا گیا ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے کروڑوں روپے کی جعلی کرنسی اور جعلی نوٹ بنانے والی مشینری برآمد کرلی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان جعلی کرنسی بنا کر چھوٹے شہروں میں بھیجتے تھے، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان خود کو اسٹیٹ بینک کے افسر ظاہر کرتے تھے اور نوٹ بنانے والی مشین بھی اسٹیٹ بینک سے لانے کی یقین دہانی کراتے تھے۔

Related posts

کینیا کی عدالت سے ارشد شریف شہید کو انصاف مل گیا

سندھ ؛ ڈاریکٹر ز اور ڈی ای او ایجوکیشن ذکوٰۃ ،صدقات کے پیسے کھاگئے

اداکارہ زینب جمیل پر فائرنگ کرنے والوں کی شناخت ہوگئی