لاہور میں پتنگ بازی پر مکمل قابو نہیں پایا جاسکا -پابندی کے باوجود پنجاب کے مختلف علاقوں میں پتنگ بازی کا خونی کھیل جاری ہے آج لاہور میں ایک 40 سالہ شخص چہرے پر پتنگ کی ڈور پھرنے اور سڑک پر گرنے سے زخمی ہو گیا جبکہ گزشتہ روز ایک بچے کی ہلاکت پتنگ اڑانے کے دوران کرنٹ لگنے سے ہوئی تھی ۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا لاہور میں پتنگ بازی کے واقعات کا نوٹس
سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا بجلی تار سے لٹکتی دھاتی ڈور چھونے کے باعث نوجوان کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس#Pakistan
تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے چونگی امر سدھو میں 40 سالہ بشیر احمد موٹرسائیکل پر جا رہا تھا جب ایک کٹی پتنگ کی ڈور چہرے پر پھر گئی جس سے وہ زخمی ہو گیا۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور مضروب کو طبی امداد پہنچائی جس کی حالت اب خطرے سے باہر ہے ۔