لاہور: ناروے کی کمپنی کچرے سے بجلی پیدا کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا چیئرمین ایل ڈبلیو ایم سی عاطف چوہدری کی زیر صدارت ویسٹ ٹو انرجی پراجیکٹ کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔

سی ای او ایم سی علی عنان قمر اور ڈپٹی سیکرٹری ڈویلپمنٹ شاہد لطیف نے اجلاس میں شرکت کی۔

image source: Mercom India

عاطف چوہدری نے کہا کہ ناروے کی کمپنی کی ٹیم ابتدائی سروے کے لیے پاکستان پہنچ چکی ہے، یہ کمپنی ویسٹ ٹو انرجی منصوبے میں 300 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔

عاطف چوہدری نے کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل سے 2000 نئی ملازمتیں پیدا ہوں گی۔
قبل ازیں سندھ کے وزیر امتیاز شیخ نے کہا کہ صوبائی حکومت نے کراچی میں بجلی کی پیداوار کے لیے ماحول دوست منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

امتیاز شیخ نے کہا کہ شہر میں روزانہ کی بنیاد پر 8 ہزار سے 10 ہزار ٹن کچرا پیدا ہوتا ہے جس سے 200 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ وزیر نے کہا کہ شہر میں 50 میگا واٹ کے چار پاور پلانٹس بجلی پیدا کرنے کے لیے لگائے جائیں گے۔

Related posts

اعظم تارڑ نے خان کے معاملے پر اقوام متحدہ کو بھی شٹ اپ کال دے دی

بجلی کا شارٹ فال مزید بڑھ کر 6 ہزار663 میگاواٹ تک پہنچ گیا

پنجاب حکومت کا 10 جولائی سے الیکٹرک بائیکس کی تقسیم کا اعلان