لاہور میں 3 ڈاکؤؤں نے قربانی کے جانور گھمانے والے نوجوان سے گن پوائنٹ پر بکرے چھین کر معصوم شہری کی عید خراب کردی -پولیس کی رپورٹ کے مطابق سمن آباد رسول پار ک میں نوجوان بکروں کو لے کر ریس کروانے کی غرض سے گھر کے باہر آیا تو قسمت اس سے روٹھ گئی اور ڈاکو 3 ڈڈاکو وہاں پہنچ گئے ۔
سفید رنگ کی کار میں تین ڈاکو آئے ، ایک ڈاکو نے اسلحہ کے زور پر بکروں کے مالک کو یرغمال بنایا،ڈاکو کے دیگر دو ساتھیوں نے بکروں کو پکڑا اور گاڑی میں ڈال دیا،اسلحہ تانے ڈاکو نوجوان کو دھمکیاں دیتا ہوا گاڑی میں بیٹھ کر فرار ہوگیا۔تھانہ سمن آباد نے مقدمہ درج کرتے ہوئے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔آپ اگر بکرا یا قربانی کا جانور خریدیں تو اس کی حفاظت بھی کریں نہ اسے گلی میں باندھیں اور نہ ہی اسے گلیوں میں سیر کروانے کا رسک لیں ورنہ اگلا نشانہ آپ بھی بن سکتے ہیں –
پنجاب پولیس کے یونٹ ڈولفن ٹیم کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے، واضح رہے شہری نے ڈکیتی کی واردات کی اطلاع ڈولفن ٹیم کو 15 پر دی تھی۔ترجمان ڈولفن پولیس کے مطابق ڈاکو بکرا چھین کرموٹر سائیکل پر لوڈ کر کے فرار ہو رہے تھے، ٹیم نے تعاقب کرتے ہوئے اٹاری بازار میں ڈاکو گرفتار کرلیا ہے۔جبکہ گرفتار ڈاکو تھانہ نشتر کے حوالے کر دیا گیا ہے، فرار ہونے والے ڈاکو کی تلاش جاری ہے۔تاہم ابھی تک متاثرہ شہری کی جانب سے اس کی تصدیق نہیں ہوئی –