لاہور میں 13 سال تک 100 بائیک چرانے والے چور کا عجیب انکشاف

پنجاب پولیس نے ایک ایسے انوکھے چور کو گرفتار کیا ہے جس نے 13 سال قبل موٹر سائیکل چوری ہونے کے بعد گینگ بنا کر ڈکیتی کی وارداتیں کیں اور کئی شہریوں کو لوٹ لیا۔اس دوران اس نے 100 کے قریب موٹرسائیکل اٹھائے –

لاہور پولیس کے مطابق ملزم مبشر کی تیرہ سال قبل موٹر سائیکل چوری ہوئی تھی -جس کی اس نے تھانے میں رپورٹ درج کروائی مگر اس کو موٹرسائیکل نہ ملی جس پر اس نے ایک عجیب فیصلہ کیا ۔

مبشر نے موٹرسائیکل چوری ہونے کے بعد خود بھی چوریوں اور ڈکیت بننے کا فیصلہ کیا اور اپنے ساتھ فرحان نامی شہری کو ملا کر گینگ بنا کر کارروائیاں کیں اور 13 سال تک یہ پورے شہر سے موٹرسائیکل غائب کرتا رہا مگر اس بار سی سی ٹی وی کیمرے نے اسے بے نقاب کردیا ۔

حال ہی میں کی جانے والی ایک کارروائی میں ملزمان کے چہرے واضح تھے جس پر پولیس ان دونوں تک پہنچی اور گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔ملزم مبشر نے ابتدائی تفتیش میں اعتراف کیا کہ وہ تیرہ سال قبل خود چوروں سے متاثر ہوا جس کے بعد اُس نے بھی یہی کام شروع کیا اور دوست کے ساتھ مل کر 57 وارداتیں کیں، جن میں موٹرسائیکل چوری اور ڈکیتی بھی شامل ہے۔

Related posts

کینیا کی عدالت سے ارشد شریف شہید کو انصاف مل گیا

سندھ ؛ ڈاریکٹر ز اور ڈی ای او ایجوکیشن ذکوٰۃ ،صدقات کے پیسے کھاگئے

اداکارہ زینب جمیل پر فائرنگ کرنے والوں کی شناخت ہوگئی