لاہور میں کھلے دودھ کی فروخت پر پابندی لگانے کا فیصلہ

لاہور مین دودھ مافیا کا زور نہ توٹ سکا اور شہر بھر میں ملاوٹ سے بھرپور زہریلے دودھ کی سپلائی جاری رہی جس سے شہری بیمار ہونے لگے جس پر اب حکومت پنجاب نے کھلے دودھ پر مکمل پابندی عائید کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جس پر عمل درآمد کے لیے ٹیمیں تشکیل دی جارہی ہیں جوا ن دودھ کی دکانوں پر چھاپے مار کر انہیں سیل کریں گی –
ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہےکہ کھلے دودھ پر پابندی صوبے بھر میں لگائی جائے گی تاہم پہلے مرحلے میں لاہور سے پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کی حکمت عملی بنالی گئی ہے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق ٹیسٹنگ کے مرحلے میں کھلا دودھ مضر صحت پایا گیا ہے جس کے بعد لاہور میں گلی محلوں کی دکانوں پر بھی اب پیکنگ والا دودھ فروخت کیا جائے گا جس کے لیے گوالا ایسوسی ایشن سے بات چیت چل رہی ہے، اس معاملے میں گوالا ایسوسی ایشن کو اعتماد میں لے کر مزید فیصلے کیے جائیں گے۔گوالوں سے کہا جائے گا کہ جہاں بھی دودھ سپلائی کریں� وہ پیکٹوں میں سیل بند ہو اور اس پر اس کمپنی کی مہر ہو جس سے یہ دودھ لیا گیا ہے –

Related posts

پنجاب میں 12جون کو قائم ہونے والے تمام الیکشن ٹریبونلزمعطل

احتجاجی کال ؛ملک میں 5 جولائی کو پٹرول پمپس بند ہونے کا خطرہ

ڈونلڈ ٹرمپ کے صدارتی الیکشن میں حصہ لینے کی ایک اور رکاوٹ دور