لاہور میں کرونا کیسز میں اچانک اضافہ : 1380 نئے کیسز رپورٹ

لاہور میں ایک ہی دن میں کرونا کی مثبت شرح 15.25 فیصد سے بڑھ کر 20.58 فیصد ہونے کے بعد کرونا کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا اسی طرح ملک میں کہیں بھی وبائی مرض کا پھیلاؤ کم ہوتا دکھائی نہیں دے رہا ہے۔

اس ماہ 27 جنوری تک لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1,380 نئے انفیکشنز ریکارڈ ہوئے جب 6,705 نمونوں کا تشخیصی ٹیسٹ کیا گیا۔

تازہ ترین ضلع وار کورونا وائرس کے اعدادوشمار سے پتہ چلتا ہے کہ پشاور مسلسل دوسرے دن سب سے زیادہ کرونا مثبت تناسب کے ساتھ پہلے نمبر پر ہی رہا ۔

دریں اثنا، کراچی 27.92 فیصد مثبتیت کے ساتھ دوسرے سب سے زیادہ متاثرہ شہر کی درجہ بندی پر ہے، اسلام آباد کی مثبتیت کا تناسب بھی 27 جنوری کو 17.13 فیصد تک رپورٹ کیا گیا۔

Related posts

بہت جلد تھکن کمزوری اور نقاہت کی بنیادی وجہ اور اس کا علاج کیاہے؟

ہیٹ ویو اور شدید گرمی بچوں کی قبل از وقت پیدائش کا سبب بن سکتا ہے

چینی سائنس دانوں نے شوگر کا علاج دریافت کرلیا