لاہور میں پتنگ فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن ؛188 افراد گرفتار؛10 ہزار پتنگیں برآمد

لاہور اور اس کے مضافات میں سٹی ڈویژن پولیس نےانسداد پتنگ بازی کے حوالے سے سخت انتظامات کرتے ہوئے پتنگ بازی کی روک تھام کیلئے تھانے کی سطح پر ٹیمیں تشکیل دیکر کارروائیاں کیں۔ سٹی ڈویژن پولیس نے پتنگ فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے 42 پتنگ فروش،7 پتنگ ساز گرفتار کر لیے ۔ اب تک اس کاروبار سے جڑے 188 کو گرفتار کیا گیا ہے -ملزمان کے قبضے سے 10174 پتنگیں 285 کیمیکل ڈور کی چرخیاں اور لاکھوں مالیت کا خام مال برآمد کیا گیا۔

 

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ پتنگ بازی کے کنٹرول کے لیے بلند عمارتوں پر چڑھ کر نگرانی کی جارہی ہے پتنگ بازی کے انسداد کیلئے آگاہی مہم کے سلسلے میں مساجد میں اعلانات کے علاوہ بینرز آویزاں کروائے جارہے ہیں، والدین اپنے بچوں کو اس خونی کھیل سے دور رکھیں، عوام الناس پتنگ بازی کی روک تھام کے لیے پولیس کے ساتھ تعاون کریں ۔پتنگ بازی کی وجہ ہے اکثر افراد حادثات کا شکار ہوجاتے ہیں -اور اسی لیے حکومت نے پنجاب بھر میں پتنگ بازی پر پابندی عائید کررکھی ہے –

Related posts

کینیا کی عدالت سے ارشد شریف شہید کو انصاف مل گیا

سندھ ؛ ڈاریکٹر ز اور ڈی ای او ایجوکیشن ذکوٰۃ ،صدقات کے پیسے کھاگئے

اداکارہ زینب جمیل پر فائرنگ کرنے والوں کی شناخت ہوگئی