لاہور میں پتنگ اڑاتے بچوں پر ہائی ٹینشن تار گرنےسے 7 بچے زخمی

ر

لاہور میں پتنگ بازی پر قابو نہ پایا جاسکا اور آج ایک اور انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آگیا -میڈیا کی اطلاعات کے مطابق لاہور میں پتنگ اڑاتے بچوں پر ہائی ٹینشن تار گر گئی جس کے سبب گھر میں آگ لگ گئی اور 7 بچے بُری طرح جھلس گئے۔

 

لاہور کے علاقے چونگی امر سدھو میں بچے چھت پر پتنگ اڑا رہے تھے کہ ڈور ہائی وولٹیج تار میں پھنس گئی۔ بچوں نے ڈور کھینچنے کیلئے زور لگایا تو تار گھر پر آ گری۔ ہائی پاور کرنٹ کے سبب گھر کی بالائی منزل میں آگ بھڑک اٹھی تو بچے خود کو بچا نہ پائے اور بری طرح جھلس گئے۔ریسکیو کی ٹیم نے سب زخمی بچوں کو ہسپتال منتقل کردیا -اطلاعات کے مطابق 6 بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے تاہم ایک بچہ اس حادثے میں بری طرح جھلس گیا جس کی حالت تشویشناک ہے –

Related posts

باراتیوں کی کار نہر میں جاگری : 3 افراد جاں بحق

کراچی میں 5روز میں گرمی سے 427 افراد جاں بحق ہوئے ؛فیصل ایدھی

کراچی میں پلاٹ کی کھدائی کے سبب ساتھ بنی عمارت گرگئی