لاہور میں وکیل امانت کو بیوی اورشیر خوار بیٹی سمیت ابدی نیند سلادیا گیا

لاہور کے علاقے چوہنگ میں اتوار کی صبح کچھ نامعلوم افراد ایک وکیل کے گھر میں گھس گئے اور تیز دھار آلے کے وار کر کے 33 سالہ ایڈووکیٹ امانت ، اس کی بیوی30 سالہ شبانہ بی بی اوران کی دو ماہ کی ایک کمسن بچی ایزل کو قتل کر دیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس پی صدر حسن پولیس نفری کے ہمراہ ایڈووکیٹ امانت کے گھر پہنچ گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش کار جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ابتدائی رپورٹس سے پتہ چلتا ہے کہ بچی کا گلا دبا کر قتل کیا گیا تھا۔

ان کا موقف تھا کہ واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ انہوں نے ایڈووکیٹ امانت کے بہنوئی کے گھر سے ملزم بابر کو گرفتار کیا۔مقتول ایڈووکیٹ کے بھائی سلیم نے بھی خدشہ ظاہر کیا کہ اس کے بھائی اور اس کے اہل خانہ کو کسی دشمنی کی بنا پر قتل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ خود موٹروے پولیس میں گزشتہ دو دہائیوں سے بطور انسپکٹر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

اس نے مزید انکشاف کیا کہ ان کے والد کو بھی 2014 میں قتل کیا گیا تھا۔ تہرے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی پی) پنجاب راؤ سردار علی خان نے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی۔آئی جی پی نے ڈی آئی جی آپریشنز کو فرانزک شواہد کی مدد سے تحقیقات کرنے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے متعلقہ حکام پر زور دیا کہ وہ ملزمان کا سراغ لگانے اور انہیں گرفتار کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کریں۔ انہوں نے حکم دیا کہ متاثرہ خاندان کو ہر قیمت پر انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

Related posts

کینیا کی عدالت سے ارشد شریف شہید کو انصاف مل گیا

سندھ ؛ ڈاریکٹر ز اور ڈی ای او ایجوکیشن ذکوٰۃ ،صدقات کے پیسے کھاگئے

اداکارہ زینب جمیل پر فائرنگ کرنے والوں کی شناخت ہوگئی