لاہور میں ماہ دسمبر میں 280 پتنگ باز گرفتار ؛2300 پتنگیں برآمد

لاہور میں پتنگ بازی پر سخت پابندی ہے اس کے باوجود� شہری اپنی حرکتوں سے باز نہیں آتے یہی وجہ ہے کہ سڑکوں پر سفر کرتے مسافر ان کے شوق کی وجہ سے زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں -اب اس بارے پولیس نے اپنا بیان جاری کیا ہے ان کا کہنا تھا کہ لاہور پولیس نے رواں ماہ کے دوران پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر 280 افراد کو گرفتار کیا۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 2329 پتنگیں اور 273 چرخیاں اور ڈور کے گولے بھی برآمد کئے۔

پولیس کے اعدادو شمار کے مطابق سال 2021 میں بھی کائٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر تقریباً 6588 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ ملزمان سے 64 ہزار سے زائد پتنگیں اور 8 ہزار 914 چرخیاں برآمد ہو ئی تھیں جس پر انہیں پابند سلال بھی رہنا پرا تھا ۔ سی سی پی او نے پولیس کو ہدایت کی کہ لوگوں کو پتنگ بازی سے باز رکھنے کے لیے اعلانات کریں اس کے لیے مساجد بھی اعلان کروائے جاتے ہین تاکہ لوگوں کی زندگیوں کو محفوظ بنایا جاسکے ۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ شہری کبھی بھی اپنی چھتوں کو پتنگ بازی کی خونی سرگرمی کے لیے استعمال نہ ہونے دیں۔پولیس ان افراد کی ریکی کرتی ہے ان کی تصاویر لیتی ہے اور بعض اوقات ڈرون کیمروں سے بھی ان افراد کو ٹریس کرکے زیر حراست لیا جاتا ہے – یہی وجہ ہے کہ پتنگ بازی لاہور میں بہت زیادہ قابو  میں ہے –

 

 

116 گرفتار: سٹی ڈویژن پولیس نے ناجائز اسلحہ، جوا، پتنگ بازی اور کرایہ داری ایکٹ سمیت مختلف جرائم کے الزام میں 116 افراد کو گرفتار کر لیا۔ سٹی ڈویژن پولیس نے کریک ڈاؤن کے دوران 54 مفرور، 13 منشیات فروش، 5 ناجائز اسلحہ بردار، 12 افراد پتنگ بازی اور کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر، 5 گٹکا فروخت کرنے پر، 11 کو حکومتی احکامات کی خلاف ورزی پر اور 16 کو جوا اور قحبہ خانے چلانے پر گرفتار کیا۔

Related posts

سندھ حکومت کا منافع خوروں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع

اے وی سی سی نے نارتھ ناظم آباد سے تین اغواہ شدہ نوجوانوں کو بازیاب کرالیا

صحافی صدیق جان کو اسلام آباد میں دفتر کے باہر سے گرفتار کر لیا گیا۔