لاہور میں عوام نے شہباز شریف کی گاڑی کو روک لیا ؛شدید احتجاج

سوشل میڈیا پر اس وقت ایک خبر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں شہباز شریف کی گاڑی کو کچھ لوگوں نے گھیر رکھا ہے اور وہ شہباز شریف اور ان کی جماعت کے بارے میں ایسے الفاظ استعمال کررہے ہیں کہ جنہیں لکھاا نہیں جاسکتا -سابق وزیراعظم شہباز شریف جب لوگوں سے ملاقات کے لیے پہنچے تو ان کی گاڑی کو کاہنہ کے عوام نے روک لیاجس کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے، ویڈیو میں شہری کافی غصے میں دکھائی دے رہے ہیں جبکہ انہوں نے گاڑی کے ساتھ زور آزمائی بھی کی ۔ اور احتجاج کیا جس کی ویڈیوز وائرل ہوگئیں۔
عوام نے شہباز شریف کے قافلے کو آگے بڑھنے سے روک دیا، انہیں مہنگائی اور معاشی بحالی کا ذمہ دار قرار دیا، وہاں موجود لوگوں نے انہیں اپنے مسائل بیان کیے جس پر شہباز شریف نے انہیں مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور ملنے کا وعدہ کیا۔ بعدازاں سیکیورٹی اہل کاروں کی مداخلت اور ن لیگی کارکنوں کی مزاحمت کے بعد شہباز شریف وہاں سے نکل جانے میں کامیاب ہوئے۔مگر یہ آج کا واقعہ بتا رہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے لیے ملک بھر میں الیکشن کمپین چلانا آسان کام نہیں ہوگا اور اب لوگ ان سے ان کی 16 ماہ کی کارکردگی کا حساب مانگیں گے –

Related posts

فواد چوہدری نے شاہد آفریدی کو ” ڈفر ” قرار دے دیا

لاہور کے کئی علاقوں میں ہر گھنٹے بعد لوڈشیڈنگ ہورہی ہے ؛نجی چینل کا دعویٰ

سائفر کیس میں کپتان اور نائب کپتان کی سزا معطلی پر رانا ثنا اللہ کا ردعمل