لاہور میں شدید ترین بارش کا 20 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

Pakistani residents wade along a flooded street after heavy monsoon rains in Lahore on July 16, 2019. - In Pakistan-administered Kashmir, officials said at least 23 people were killed after heavy rain triggered flash floods and damaged more than 120 houses and 30 shops, while crippling the water and electricity supplies. (Photo by ARIF ALI / AFP)

کراچی کے بعد لاہور میں بھی بارش نے پورے شہر کو بھگودیا -12 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی سڑکوں پر بارش کا پانی اب تک کھڑا ہے شدید بارش کے سبب مختتلف حادثات می5افراد جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں اوسطاً 150 ملی میٹرسےزائدبارش ریکارڈکی گئی،  آج لاہور میں سب سےزیادہ بارش تاجپورہ میں 234 ملی میٹرریکارڈ کی گئی اس کے بعد ایئرپورٹ  پر 159،گلبرگ میں 67 ملی میٹر ، مغلپورہ میں 158  ، چوک ناخدا  میں 152،لکشمی چوک میں  134،پانی والاتالاب میں 131 ،گلشن راوی 123،،جوہرٹاؤن میں 115  ، اپرمال  میں  110،نشترٹاؤن 107، فرخ آباد  میں  104،سمن آباد میں 85، اقبال ٹاؤن میں 59.5 اورجیل روڈپر 70 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی ۔

 فیروز پور روڈ ، لکشمی چوک ، کینٹ ، جیل روڈ ، کینال ، رائیونڈ روڈ ، کوٹ لکھپت ، جیل روڈ ، جوہر ٹاؤن ، چونگی امرسدھو ، گرین ٹاؤن کاہنہ ، نشتر  اور یوحنا آباد  ، ساندہ ، باغبانپورہ اسلام پورہ اور چوبرجی سمیت دیگر علاقوں میں  موسلا دھار بارش سے گلیاں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں ۔

سڑکوں اور گلیوں میں پانی کھڑا ہونے کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ، جبکہ موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں بند ہونے سے  ٹریفک کی لمبی لمبی قطاریں بھی لگی رہیں ۔

Related posts

پنجاب میں 10 سے 15 جولائی تک شدیدمون سون بارشوں کا امکان

محکمہ موسمیات نے جولائی میں شدید بارشوں کی پیشن گوئی کردی

لاہور کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اوربارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا