لاہور میں دہشت گردوں کے خلاف بڑا آپریشن ؛5 افراد گرفتار؛ اسلحہ برآمد

اسلام آباد مین خودکش حملہ آ و ر کے حملے نے سیکیوریٹی ادروں کو ہلاکررکھ دیا جس کے بعد بڑے شہروں میں سیکیوریٹی کے انتظامات بڑھادیے گئے -کل کرسمس کے موقع پر بھی گرجاگھروں کی سیکیوریٹی کو فول پروف بنانےکے احکامات صادر کیے گئے ہیں- –
اسی سلسلے میں کونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی )نے لاہور میں دہشت گردوں کے خلاف بڑا آپریشن کیا گیا ہے، ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق آپٌریشن میں کالعدم تنظیموں کے 7 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے ۔یہ آپریشن خودکش حملے میں مارے جانے والے افراد کی شناخت اور ان کے روابط کی روشنی میں کیا گیا

 

پولیس کی کامیاب کاروائی میں گرفتا رملزمان میں خالد ، محسن ،عثمان ، شیر محمد ، لقمان اور فاروق شامل ہیں، ان دہشت گردوں سے بارودی مواد، اسلحہ ، ممنوعہ لٹریچر بھی برآمد ہوا ہے ،ترجمان کے مطابق ملزمان پنجاب میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی میں ملوث ہیں، پنجاب کے مختلف شہروں میں اس ہفتے 443کوبنگ آپریشن کیئے گئے ہیں ۔تاہم ابھی تک خودکش حملہ آوروں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی جس سے یہی لگتا ہے کہ آئندہ آنے والے دنوں میں اور دہشت گردوں پر ہاتھ ڈالا جائے گا-

Related posts

کینیا کی عدالت سے ارشد شریف شہید کو انصاف مل گیا

سندھ ؛ ڈاریکٹر ز اور ڈی ای او ایجوکیشن ذکوٰۃ ،صدقات کے پیسے کھاگئے

اداکارہ زینب جمیل پر فائرنگ کرنے والوں کی شناخت ہوگئی