لاہور میں دوسرے روز بھی شدید بارشوں کا سلسلہ جاری :8 افراد جاں بحق ؛30 سے زائید افراد زخمی

لاہور ،اسلام اباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں آج بھی شدید بارشوں کا سلسلہ جاری رہا جس میں مختلف حادثات میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق تقریبا 8 افراد جان سے گئے -ان حادثات کی وجہ چھتوں کا گرنا ،کرنٹ لگنا اور اور گھروں کی دیواریں گرنا بناایک گھر کی چھت گرنے سے 3 بچے دم تور گئے جبکہ ان کی ماں کوبری طرح زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا ایک اور خاتون جو نجی ادارے میں نوکری کے لیے گھر سے نکلی تھی گلی میں موجود کھمببے سے چھو جانے پر کرنٹ لگنے سے جان کی بازی ہار گئی

IMAGE SOURCE: Pakistan Today

آج لاہور کی سڑکیں ایک بار پھر تالاب کی شکل اختیار کرگئیںسب سے زیدہ بارش لکشمی چوک پر ہوئی -اس کے علاوہ جوہڑ ٹاؤن ،پانی والا تالاب ،اقبال ٹاؤن ،سمن آباد ،کینٹ،چوبرجی ،شاہدرہ،اسلام پورہ سمیت نشیبی علاقے پانی میں ڈوب گئے ،اکبری مندی میں پانی نے سبزی اور پھلوں کو برباد کردیا بعض مقامات پر پانی گھروں اور دکانوں میں بھی داخل ہوا جس سے نظام زندگی درہم برہم ہو کر رہ گیا

کاہنہ کے علاقے میں کل صبح 10:16 بجے چھت گرنے کے واقعے نے تین بچوں کی جان لے لی۔ ان میں سے ایک موقع پر ہی دم توڑ گیا ، جبکہ دو شدید زخمی ہوئے جنہیں قریبی ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے ۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ایک بیان میں تین بچون کی ہلاکت پر دکھ کا اظہار کیا اور متعلقہ حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کی۔

ریسکیو 1122 کے مطابق چھتیں گرنے کے پانچ واقعات رپورٹ ہوئے جن میں تین بچے جاں بحق اور سات زخمی ہوئے۔ واہگا ولیج ، جوڈھو ولیج رائے ونڈ ، پرانا کاہنہ مین بازار اور چمڑا منڈی میں رپورٹ ہوئے۔

اس کے علاوہ پنجاب کے دارالحکومت میں بارشوں کے باعث 52 سڑک حادثات میں کم از کم 25 افراد زخمی ہوئے۔راولپنڈی میں بھی بارشوں نے عوام کا جینا دوبھر کردیا تربیلا ڈیم بھر جانے کے سبب سپل ویز کھول دیے گئے ہیں جس سے نالہ لئی میں طغیانی انے کا خدشہ بھی پیدا ہوگیا

دریں اثنا ، وزیراعلیٰ نے حکام کو ہدایت کی کہ بارش کا پانی “جتنی جلدی ممکن ہو” نکالا جائے۔ انہوں نے عہدیداروں پر زور دیا کہ وہ شہر بھر میں ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کریں۔

Related posts

پنجاب میں 10 سے 15 جولائی تک شدیدمون سون بارشوں کا امکان

محکمہ موسمیات نے جولائی میں شدید بارشوں کی پیشن گوئی کردی

لاہور کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اوربارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا