لاہور میں دودھ 20 روپے ، دہی 15 روپے اور روٹی 3 روپے مہنگی

نگران حکومت کے آنے بعد خیال تو یہ کیا جارہا تھا کہ تجربہ کار معاشی ٹیم حالات پر تیزی سے قابو پالے گی مگر معاملہ اس کے برعکس جاتا نظر آرہا ہے -ڈالر ،پٹرول اور بجلی کی قیمت بڑھنے سے ملک میں اچانک بے چینی پھیل گئی ہے -بجلی کے بلوں نے عوام کا سانس لینا محال کردیا ہے اور اب اس کا اثر دیگر اشیاء پر بھی پڑنے لگا ہے -آٹا چینی دودھ پھل سبزیاں ہر چیز مہنگی ہورہی ہے -اب لاہور کی ضلعی حکومت نے دودھ ، دہی اور روٹی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔

نو ٹیفیکیشن کے مطابق دودھ کی سرکاری قیمت میں 20 روپے فی کلو ، دہی کی قیمت میں 15 روپے فی کلو جبکہ روٹی کی قیمت میں 3 روپے اضافہ کردیا گیا ہے۔ اضافے کے بعد دودھ کی سرکاری قیمت 160 روپے فی کلو ، دہی کی قیمت 180 روپے فی کلو اور روٹی قیمت 18 روپے ہوگئی ہے۔ مگر حقیقت یہ ہے کہ شہر بھر میں دودھ 180 دہی 200 کا مل رہا ہے -غریب جائے تو جائے کہاں اس سوال کا جواب کسی کے بھی پاس نہیں ہے –

Related posts

احتجاجی کال ؛ملک میں 5 جولائی کو پٹرول پمپس بند ہونے کا خطرہ

تعمیراتی سیکٹر نے بھی حکومت کو ہڑتال کی دھمکی دیدی

پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی 5 جولائی سے ملک بند کرنے کی دھمکی