لاہور میں جرائم کی شرح میں کمی کی سب سے بڑی وجہ یہاں کی پولیس کی کارکردگی ہے جب بھی کوئی جرم لاہور میں سرزد ہوتا ہے تو پولیس فورا ایکشن میں آتی ہے اور مجرم کی تلاش شروع کردیتی ہے اسی لیے یہان لوگ جرم کرنے سے پہلے کئی بار سوچتے ہیں -ایسی ہی ایک حرکت گارڈن ٹاؤن کے ایک رکشہ ڈرائیور نے کی جس نے ایک خاتون کو زدو کوب کیا – اس پر میڈیا میں آواز بلند ہوئی لاہور کے علاقے گارڈن ٹاؤن میں خاتون کو ہراساں کرنے اور تھپڑ مارنے والے رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا۔
ایس پی ماڈل ٹاون احمد زنیر چیمہ نے معاملے کی تفصیل ایک نجی ٹی وی چینل پر بیان کی کہ خاتون کو ہراساں کرنے کی کال 15پر موصول ہوئی تھی۔ گارڈن ٹاؤن میں رکشہ ڈرائیور ناظم نے کرائےکے تنازع پر خاتون کو ہراساں کیا اورتھپڑ جڑ دیا جبکہ رکشہ ڈرائیور خاتون کا فون چھین کرفرارہوگیا تھا۔پولیس کے مطابق ملزم کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا اور اس کے خلاف مقدمہ درج کرکے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا ہے۔
لاہور میں خاتون کا فون چھیننے اور تھپڑ مارنے والا رکشہ ڈرائیور گرفتار
18