لاہور میں جھولے کی ٹکر سے ایک سالہ بچی جاں بحق؛ماں زخمی

یوں تو پارکس میں لگے جھولے اور چئیر لفٹس عوام کو بےپناہ تفریح مہیا کرتے ہیں مگر یہی ذرائع تفریح بعض اوقات انسانی جانوں کے لیے انتہائی خطرے کا سبب بھی بن جاتے ہیں اور ان کے ذریعے خوفناک حادثات انسانی جانیں چھین لیتے ہیں ایسا ہی کچھ اتوار کے لاہور کے گلشن اقبال پارک میں بھی ہوا -لاہور میں جھولے کی ٹکر لگنے سے ایک سالہ بچی شدید زخمی ہو گئی جو بعد ازاں دم توڑ گئی۔ یہ افسوس ناک واقعہ لاہور کے گلشن اقبال پارک میں پیش آیا تھا، میرب نامی بچی والدہ کے ہمراہ تھی کہ انہیں جھولا آ لگا جس سے دونوں زخمی ہو گئیں۔

واقعے کی ایف آئی آر گلشن اقبال تھانے میں درج کی گئی جس میں کہا گیا کہ جھولا لگنے سے والدہ اور بچی دونوں زخمی ہوئیں، زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمی بچی جاں بحق ہو گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ جمشید نامی ٹھیکیدار کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔ان حادثات مین بعض اوقات انسان کی لاپرواہی بھی کارفرما ہوتی ہے کیونکہ ہم اس دوران جھولوں کےا ن حصوں کی طرف بڑھ جاتے ہیں جہاں سے ان کے ہمارے ساتھ ٹکرانے کا امکان ہوتا ہے –
اس افسوسناک واقعے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جاں بحق کم سن بچی کے والدین سے اظہار تعزیت کیا اور گہرے دکھ و غم کا اظہار کیا – مریم نواز نے ڈی سی کو ہدایت جاری کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کرنے اور رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ادھر پولیس کا کہنا ہے کہ گلشن اقبال پارک میں بچی کے جاں بحق ہونے کا واقعہ اتوار کو پیش آیا تھا۔

Related posts

باراتیوں کی کار نہر میں جاگری : 3 افراد جاں بحق

کراچی میں 5روز میں گرمی سے 427 افراد جاں بحق ہوئے ؛فیصل ایدھی

کراچی میں پلاٹ کی کھدائی کے سبب ساتھ بنی عمارت گرگئی