کہتے ہیں کہ عشق کا بھوت کسی پر سوار ہاجائے تو وہ انسان ہوش و ہواس کھو بیٹھتا ہے اس کے سوچنے سمجھنے کی حس ختم ہوجاتی ہے ایسا ہی کچھ لاہور کے ایک خبطی عاشق کے ساتھ ہوا جس کا دل ایسی شادی شدہ خاتون پر آگیا جو 3 بچوں کی ماں تھی -لاہور کے علاقے نشتر کالونی میں نوجوان نے مبینہ طور پر محبوبہ کو شادی کے انکار پر گولی مارنے کے بعد خودکشی کر لی ۔
نجی ٹی وی ” کے مطابق 22سالہ نوجوان نے شادی سے انکار پر 3بچوں کی ماں تہمینہ کو گولی مار کر خودکشی کرلی ، پولیس ک نے جو ابتدائی رپورٹ پیش کی ہے اس کے مطابق سلیم غیر شادی شدہ جبکہ تہمینہ 3بچوں کی ماں ہے ، چند روز قبل اہل علاقہ نے معاملہ نمٹا کر دونوں خاندانوں کے درمیان صلح کروائی تھی لیکن سلیم نے تہمینہ کو آخری بار ملنے کے بہانے گاؤں سے باہر بلایا جہاں کھانا کھانے کے بعد سلیم نے پستول نکال کر پہلی گولی تہمینہ پر چلائی جس کے بعد اپنی کی زندگی کا بھی خاتمہ کر لیا ۔