لاہور میں بنا ہیلمٹ سڑک پر آنے والی بائیک تھانے میں بند کریں ؛عدالت

لاہور میں ہائی کورٹ کے حکم پر تمام موٹر سائیکل سواروں کو ہیلمٹ پہننا لازمی قرار دے دیا تھا اور اس حکم کی خلاف ورزی پر ہزاروں افراد کے چالان بھی کیے گئے تھے مگر اس کا زیادہ اطلاق ہائی کورٹ کے اطراف اور مال روڈ پر ہی ہورہا تھا باقی پورے شہر میں لوگ بنا ہیلمٹ کے بائیک چلارہے تھے مگر اب پورے شہر پر اس قانون کا اطلاق ہوگا -آج سے بغیرہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کا اہم شاہراہوں پر داخلہ بند کر دیا گیا، اس میں مزید سختی بھی لائی گئی ہے پہلے ان موٹرسائیکل سواروں کو 200 روپے چالان کیا جارہا تھا اب سی ٹی او نے عادی بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کی موٹر سائیکلوں کو بند کرنے کا حکم دیدیا۔

،آج سے مال روڈ، کینال روڈ، جیل روڈ، فیروز پور روڈ، گلبرگ سمیت اہم شاہراہوں پر داخلہ بند کر دیاگیا،سی ٹی او نے کہاکہ بغیر ہیلمٹ کسی کو بھی اہم و مصروف شاہراہ پر نہیں آنے دیا جائے گا، سی ٹی او نے عادی بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کی موٹر سائیکلوں کو بند کرنے کا حکم دیدیا،سی ٹی اونے خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف غفلت و لاپرواہی کی دفعات کے تحت مقدمات کا حکم دیدیا۔لاہور میں ہیلمٹ نہ پہننے کے سبب سینکڑوں افراد حادثات کا شکار ہو کر ہسپتال پہنچ رہے تھے اگر اس پر عمل درآمد ہوتا رہا تو امید ہے کہ اس سختی کے بعد حادثات میں کافی حد تک کمی واقع ہوجائے گی –

Related posts

کچے کا بدنام زمانہ ڈاکو امداد بھیو بھائی نظیر سمیت مارا گیا

پنجاب میں 12جون کو قائم ہونے والے تمام الیکشن ٹریبونلزمعطل

ڈونلڈ ٹرمپ کے صدارتی الیکشن میں حصہ لینے کی ایک اور رکاوٹ دور