لاہور میں ایک اور خاتون جنسی ہوس کا نشانہ بن گئی

لاہور کے علاقے ہڈیارہ میں ایک اور خاتون وحشی درندوں کے جنسی ہوس کا نشانہ بن گئی – ملزمان نےنہ صرف خاتون کی عصمت ریزی کی بلکہ جاتے جاتے اس سے نقدی بھی چھین لی ، پولیس نےبروقت کاروائی کرتے ہوئے دو مشتبہ ملزمان کو حراست میں بھی لے لیا۔

ملزمان کی شناخت ارسلان اور باسط کے نام سے ہوئی ہے جنہوں نے ایک خاتون کو مبینہ طورپر ایک ٹینٹ میں اسلحہ کی نوک پر زیادتی کانشانہ بنایا اور اس پھر اس سے نقدی بھی چھین لی ۔ 

پولیس کے مطابق ایک پستول، نقدی اور موٹرسائیکل ملزمان سے برآمد کرلی گئی ۔ ایس پی کینٹ نے بتایا کہ دونوں ملزمان کے  کریمینل ریکارڈ  کی چھان بین کی جارہی ہے ۔

Related posts

کینیا کی عدالت سے ارشد شریف شہید کو انصاف مل گیا

سندھ ؛ ڈاریکٹر ز اور ڈی ای او ایجوکیشن ذکوٰۃ ،صدقات کے پیسے کھاگئے

اداکارہ زینب جمیل پر فائرنگ کرنے والوں کی شناخت ہوگئی