لاہور جو 2کروڑ کی آبادی کا شہر ہے اسی لیے لاہور کی سڑکون پر ٹریفک کا بہت زیادہ رش رہتاہے اور حکومت کو وقت کے ساتھ ساتھ ٹرانسپورٹ کی تعداد کو بھی بڑھانے کی ضرورت پڑتی ہے مگر اس وقت مہنگائی نے عام لوگوں کا سفر کرنا بھی دوبھر کردیا ہے -اسی لیے پنجاب حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ پٹرول کی بڑھتی قیمتوں کے سسب شہر میں الیکٹرک سے چلنے والی بسیں چلائی جائیں – وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کا اجلاس ہوا، جس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ لاہور میں الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی –
لاہور میں الیکٹرک بسیں چلانے کا منصوبہhttps://t.co/IsqdcBXsKh
— Asia Urdu (@asiaurdu1) November 30, 2022
لاہور میں الیکٹرک بسیں چلانے کا منصوبہ، وزیراعلیٰ نے منظوری دے دی
اورنج لائن میٹرو ٹرین کے 8 سٹیشنز کی کمرشلائزیشن کی جائے گی، پاکستان میٹروبس سسٹم راولپنڈی اسلام آباد کی بسوں کی مرمت اور نئی بسیں خریدنے کی بھی منظوری دی گئی، چودھری پرویز الہی#TheVerified pic.twitter.com/q8Up00bsoE— The Verifíed (@TheVerifLive) November 30, 2022
وزیر اعلیٰ نے لاہور فیڈرروٹ کے لئے مزید بسیں لانے کا پراجیکٹ تیار کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔اجلاس میں وزیراعلیٰٰ پنجاب چوہدری پرویزالہی ے ٹرانسپورٹ کمپنی کو بحال اور فعال کرنے کا حکم دیا، وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ اورنج لائن میٹرو ٹرین کے 8 سٹیشنز کی کمرشلائزیشن کی جائے گی، پاکستان میٹروبس سسٹم راولپنڈی اسلام آباد کی بسوں کی مرمت اور نئی بسیں خریدنے کی بھی منظوری دی گئی
وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کا 19واں اجلاس
لاہور میں 513 ہائبرڈ/ الیکٹرک بسیں چلانے کی اصولی منظوری
وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کا لاہور فیڈر روٹ کے لئے مزید بسیں لانے کا پراجیکٹ تیار کرنے کا حکم pic.twitter.com/UPI9X1c29W— . (@CMPunjabPK) November 30, 2022
۔اجلاس میں بہاولپورسے لودھراں بس سروس آپریشن جاری رکھنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا جبکہ سپیڈو بس جو اس سے قبل پورے لاہور میں رواں دواں رہتی ہے اب اس کا روٹ لاہور سے شیخوپورہ اور مریدکے تک کرنے کی منظوری دی گئی۔یہ بس سروس 20 روپے میں لاہور میں بسنے والے مسافروں کو ان کی منزل مقصود تک پہنچاتی ہے اس کے علاوہ میٹرو بس اور اورنج لائین بھی مسافروں کو برق رفتاری کے ساتھ ان کو لاہور کے مختلف مقامات پر پہنچاتی ہے –