لاہور میں اقبال ٹاؤن سے گلشن راوی تک انٹر نیٹ سروس معطل: ٹریفک کی روانی میں بھی مشکلات : عوام خوار

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے لاہور کے مخصوص علاقوں میں انٹرنیٹ خدمات معطل کردی ہیں۔

یہ کارروائی محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری ہدایات کی تعمیل میں کی گئی۔

پولیس کے مطابق محکمہ داخلہ نے پی ٹی اے کو لاہور میں کالعدم تنظیم کے احتجاج کے جواب میں انٹرنیٹ سروس معطل کرنے کی ہدایت کی تھی۔

IMAGE SOURCE : Face book

جن علاقوں میں انٹرنیٹ سروس معطل ہے ان میں سمن آباد ، شیراکوٹ ، نون کوٹ ، گلشن راوی ، سبزہ زار اور اقبال ٹاؤن شامل ہیں۔

مذکورہ علاقوں میں انٹرنیٹ خدمات کی معطلی نے پورے لاہور میں انٹرنیٹ کنیکٹوٹی اور نیٹ ورک کے مسائل کو جزوی طور پر متاثر کیا ہے۔

Related posts

اعظم تارڑ نے خان کے معاملے پر اقوام متحدہ کو بھی شٹ اپ کال دے دی

بجلی کا شارٹ فال مزید بڑھ کر 6 ہزار663 میگاواٹ تک پہنچ گیا

پاکستانی قوم نے عید پر 500 ارب روپے خرچ کرکے 68 لاکھ جانور قربان کیے