لاہور میں احتجاج میں گرفتار ہونے والے رہنما کھوسہ اور راجہ رہا

پاکستان تحریک انصاف نے گزشتہ روز ملک بھر میں احتجاج کی کال دی تھی تاہم حکومت کی جانب سے اس احتجاج کی اجازت نہیں دی گئی جس پر احتجاج کرنے والے افراد کو گرفتار کیا گیا جن میں لاہور سے دو وکیل بھی شامل تھے تاہم اب یہ بتایا جارہا ہے کہ تحریک انصاف کے رہنماوں لطیف کھوسہ اور سلمان اکرم راجہ کو رہا کر دیا گیا ۔
تحریک انصاف کے رہنماوں کی فیملیز کی جانب سے سلمان اکرم راجہ اور لطیف کھوسہ کے رہا ہونے کی تصدیق کر دی گئی ہے ،فیملی ذرائع کا بتانا ہےکہ لطیف کھوسہ اور سلمان اکرم راجہ کو پولیس نے اچھرا سے احتجاج کرتے ہوئےگرفتار کیا تھا جنہیں رات گئے رہا کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف ریلی کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے رہنما لطیف کھوسہ، سلمان اکرم راجہ اور رکن پنجاب اسمبلی حافظ فرحت عباس کو گرفتار کیا گیا تھا۔اس کے علاوہ ایم پی اے میاں ہارون اکبرکوبھی حراست میں لیا گیا جب کہ میاں محمود الرشید کے بیٹے کو شادمان میں ریلی سے حراست میں لیا گیا تھا۔اس احتجاج میں کافی عرصہ بعد پہلی بار خواتین اور بچوں نے بھی شرکت کی تھی جن کی فوٹج میڈیا پر وائرل ہے –

Related posts

عالیہ نیلم لاہور ہائی کورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس بن گئیں

فیصل واڈا اور مصطفیٰ کمال کے ساتھ پریس کانفرنس دکھانے والے چینلز بھی پھنس گئے

ملک ایجنسیوں کی مرضی پر چلے گا یا قانون کے مطابق ؛عدالت برہم