لاہور: آٹا چکی مالکان ایسوسی ایشن نے لاہور میں آٹے کی قیمت 160 روپے فی کلو تک بڑھا دی۔
تفصیلات کے مطابق حکومت گندم اور آٹے کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہو گئی ہے۔
گندم کی قیمت میں مزید اضافہ ہوا ہے اور مارکیٹ میں آٹے کی قیمت بھی بڑھ رہی ہے۔ چکی مالکان نے آٹے کی قیمت میں 10 روپے فی کلو اضافہ کر کے 160 روپے فی کلو تک پہنچا دیا ہے۔
آٹا چکی مالکان ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت 5000 روپے سے تجاوز کر گئی ہے جس کے باعث آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔
اس سے قبل وفاقی حکومت نے رمضان سے قبل مستحق خاندانوں میں مفت آٹا تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
وزیر اعظم نے اسلام آباد میں 185,000 مستحق خاندانوں میں 18 مارچ سے سرکاری یوٹیلیٹی اسٹور کارپوریشن میں قائم 40 پوائنٹس سے مفت آٹا تقسیم کرنے کا اعلان کیا۔
بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستحق خاندانوں کا ڈیٹا اکٹھا کیا جائے گا۔
23
previous post