پاکستایوں کے لیے خو شخبری ہے کہ لاہور عجائب گھر میں داخلے کی ٹکٹ ختم کردی گئی ہے اب آپ یہاں دنیا کی قدیم اشیاء فری آف کاسٹ دیکھ سکیں گے –
آرٹ اور کلچر کو فروغ دینے کے لیے لاہور میوزیم کی انتظامیہ نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ وہ شہریوں، طلبہ اور سیاحوں سمیت تمام افراد کے لیے مفت داخلے کی اجازت دے گی۔
یہ اعلان لاہور کے رہائشیوں، تعلیمی اداروں کے طلباء اور تاریخی شہر کا دورہ کرنے والے سیاحوں کے لیے ایک خوش آئند قدم ہے ۔اس آفر سے فائدہ اٹھانے کے لیے شہریوں کو اپنا شناختی کارڈ دکھانا ہو گا، جب کہ طلبہ کو اپنے تعلیمی ادارے کے اوریجینل کارڈ دکھانا ہوں گے۔
انتظامیہ شہریوں کو میوزیم کے احاطے میں 8 گھنٹے تک رہنے کی اجازت دے گی البتہ کسی بھی شخص کو میوزیم کے اندر موبائل فون لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی انہیں یہ موبائل فون میوزیم کے باہر ڈیوٹی پر موجود افراد کے پاس جمع کروانا ہوں گے –
یہ اقدام نہ صرف ثقافتی بیداری کو فروغ دیتا ہے بلکہ لاہور کی حیثیت کو آرٹ، تاریخ اور سیاحت کے مرکز کے طور پر بھی بڑھاتا ہے۔