لاہور مسلم لیگ( ن )کے ایم پی اے بلال یاسین قاتلانہ حملہ میں شدید ذخمی

سال کے آغاز نو پر پاکستان دشمن قوتوں نے ایک بار پھر ملک کاامن تباہ کرنے کی کوشش کی اس بار انھوں نے مسلم لیگ ن کو اپنا ہدف بنایا

مسلم لیگ ن کے ایم پی اے بلال یاسین کو نامعلوم ملزمان نے گولی مار دی ہے۔ مبینہ طور پر وہ موٹر سائیکل پر سوار داتا دربار کے قریب ایک کارکن کے گھر جا ر ہے تھے ۔

جب وہ وہاں پہنچے تو کچھ نامعلوم افراد نے اس پر فائرنگ کردی۔ اسے ٹانگ اور پیٹ میں چوٹیں آئیں۔ انہیں لاہور میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور لاہور کے سی سی پی او فیاض دیو نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے۔ سٹی ایس پی حفیظ الرحمان بگٹی شواہد اکٹھے کرنے موقع پر پہنچ گئے۔

ایس ایس پی آپریشنز مستنصر فیروز نے بھی جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔ ڈی آئی جی عابد خان نے مسلم لیگ ن کے رہنما کی عیادت کے لیے میو اسپتال کا دورہ کیا۔اللہ تعالیٰ بلال یاسین کو جلد صحت کاملہ عطا فرمائے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آمین

Related posts

کینیا کی عدالت سے ارشد شریف شہید کو انصاف مل گیا

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان