لاہور : قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلا ڑی محمد حفیظ کے گھر میں چوری

����

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر اور کپتان محمد حفیظ کے گھر چوروں نے ہلہ بول دیا -بے شرم وارداتیوں نے قومی ہیرو کو بھی نہ بخشا – قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلا ڑی محمد حفیظ کے لاہور میں واقع گھر میں چوری ہو گئی ۔

 

 

 

محمد حفیظ لاہور ڈیفنس کے بلاک ڈبل ای میں رہائش پزیر ہیں ، چور گھر سے 20 ہزار ڈالر، چار ہزار پاونڈ، تین ہزار یورو اور تین ہزار درہم لے اُڑے ہیں۔واقعہ کا مقدمہ محمد حفیظ کی اہلیہ کے چچا شاہد اقبال کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔چور محمد حفیظ کے گھر جالی کاٹ کر اندر داخل ہوئے اور واردات کا معلوم اس وقت ہوا جب چور اپنی واردات مکمل کرنے کے بعد باہر نکلے تو ہمسائے کا لگا ہوا کیمرا اٗلٹا کر گئے تاکہ ان کے چہرے اس میں نہ آ سکیں اور ان کی شناخت نہ ہوسکے -۔ ہمسایوں کو کیمرے کی سمت دیکھ کر شک گزرا جب کیمرے کی سی سی ٹی وی فوٹج چیک کی گئی تو اہل محلہ کو چوری کی واردات کا علم ہوا۔ محمد حفیظ پی ایس ایل کے سیزن کے باعث اس وقت اسلام آباد میں اپنی فیملی کے ہمراہ مقیم ہیں۔

Related posts

کینیا کی عدالت سے ارشد شریف شہید کو انصاف مل گیا

سندھ ؛ ڈاریکٹر ز اور ڈی ای او ایجوکیشن ذکوٰۃ ،صدقات کے پیسے کھاگئے

اداکارہ زینب جمیل پر فائرنگ کرنے والوں کی شناخت ہوگئی