لاہور: عدالت کے حکم پر عمران ریاض خان کو جیل بھیج دیا گیا

آخر وہی ہوا جس کا ڈر تھا آج لاہور کی عدالت نے عمران ریاض خان کی ضمانت منسوخ کردی جس کے بعد انہیں جیل بھیج دیا گیا -پاکستان صحافیوں کے لیے ہمیشہ سے ہی عقوبت خانہ رہا ہے یہاں سچ بولنے یا حکومتی اقدامات پر تیقید کرنے والوں کو ہر دور حکومت میں مسائل کا سامنا رہا ہے اور لفافے لیکر اور ضمیر بیچ کر حکومتوں کی جھوٹی تعریفیں کرنے والوں کو لفافے اور ٹوکرے ملتے رہے ہیں یہی پاکسانیوں کی سب سے بڑی بد نصیبی ہے

صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ریاض کی نمائندگی کرنے والے ایڈووکیٹ میاں علی اشفاق نے کیس میں پولیس کے تعاون کی کمی پر افسوس کا اظہار کیا۔انہوں نے انکشاف کیا کہ صحافی کو نہ تو مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا اور نہ ہی کسی کو ان سے ملنے دیا جا رہا ہے۔وکیل نے مزید کہا کہ ریاض کو کسی قسم کی ممکنہ سہولتیں بھی فراہم نہیں کی جارہی ہیں اور انہیں کسی سے بات کرنے کی بھی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔

حکومت پر کڑی تنقید کرنے والے صحافی عمران ریاض خان کو منگل کو رات 11بجے اسلام آباد ٹول پلازہ سے گرفتار کیا گیا تھا یہ غیر قانونی حراست اس لیے تھی کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے انہیں قبل از گرفتاری ضمانت دے رکھی تھی۔عمران ریاض خان کا کہنا تھا کہ انہیں کئی ایسے کیسز میں پھنسایا گیا ہے جن کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ انہیں “سچ بولنے سے روکنے” کے آحکامات دیے گئے تھے ۔

حالیہ عرصے میں، ان کے خلاف بغاوت کو اکسانے اور ریاستی اداروں پر تنقید جیسے سنگین الزامات کے تحت ایک درجن سے زیادہ ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔ان کی گرفتاری کی ایک ویڈیو بھی جاری ہوئی تھی جس میں پنجاب پولیس کے ایک درجن سے زائد پولیس اہلکاروں کو ان کی گاڑی کو گھیرے میں دیکھا جا سکتا ہے۔

Related posts

نیا اے سی 12 دن چلایا ؛بل 60 ہزار آگیا ؛ریحام خان تپ گئیں

بابر اعظم کے بعد وہاب ریاض نے بھی مبشر لقمان کو ہرجانے کا نوٹس بھیج دے دیا

امریکہ میں پاکستانی انتخابات کی تحقیقات کی قرارداد ’ ہماری بڑی کامیابی‘ ہے:شہباز گل