پنڈی بھٹیاں کے نزدیک موٹر وے پر دوران سفر اچانک ایک تیزرفتار کار حادثے کا شکار ہوگئی اور اس میں آگ بھڑک اٹھی اور یہ حادثہ اتنا اچانک ہوا کہ کارسواروں کو باہر نکلنے کی مہلت بھی نہ ملی -موٹروے ایم ٹو پر پنڈی بھٹیاں کے قریب ایک کار کو آگ لگ گئی، گاڑی میں سوار 5 افراد جھلس کر ہلاک ہوگئے۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق لاہور سے اسلام آباد جانے والی تیز رفتار کار اوورٹیک کرتے ہوئے بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرا گئی جس سے اس کا پیٹرول ٹینک پھٹ گیا اور کار نے آگ پکڑ لی۔موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ آگ سے گاڑی میں سوار پانچوں افراد جھلس کر دم توڑ گئے۔پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے لاشیں ہسپتال منتقل کر دیں۔