لاہور سمیت سارے پاکستانیوں کو گرمیاں لوڈشیڈنگ میں ہی گزارنا پڑیں گی

پاکستان میں اس بار گرمی بجلی کی لوڈشیڈنگ میں ہی گزارنا پڑے گی کیونکہ خرم دستگیر نے صاف بتادیا کہ کہ آئندہ 6 ماہ تک یہ سلسلہ ایسے ہی چلے گا اور بھاری بل بھی عوام کوہی ادا کرنا پڑیں گے

لاہور میں آنے والے دنوں میں درجہ حرارت مزید بڑھنے کا امکان ہے، اور اس وقت بھی لاہور میں قیمت کی گرمی پڑ رہی ہے جس سے مقامی لوگوں کی پریشانیوں میں اضافہ ہو رہا ہے کیونکہ وہ پہلے ہی بجلی کی شدید لوڈشیڈنگ سے دوچار ہیں جو ناقابل برداشت گرمی کو مزید بدتر بناتی ہے۔ لوگوں کی قوت خریدنے بھی ان کی مشکلات بڑھادی ہیں کیونکہ اب یوپی ایس اور اسکی بیٹری خریدنا غریب آدمی کے بس کی بات نہیں اور جنریٹر چلانے کی لاہور میں اجازت نہیں ہے

حکومت اور مقامی پاور یوٹیلیٹیز کی طرف سے ڈیمانڈ سپلائی کے فرق کو پر کرنے کے کھوکھلے وعدوں کے باوجود، ہم جس پریشانی میں ہیں اس سے نکلنے کا کوئی راستہ نظر نہیں آرہا پٹرول اور کوئلے کی بڑھتی قیمت نے حکومت کے لیے بھی مشکلات بڑھادی ہیں کیونکہ حکومت بھی مہنگےداموں اتنے بڑے پیمانے پت گیس اور تیل خریدنے کی کنڈیشن میں نہیں اور اب سیاسی بحران سے ایسالگ رہاہے کہ ان مشکلات میں اضافہ ہوگا اوربجلی کا بحران جلد حل ہونے والا نہیں اور لاہوریوں سمیت تمام پاکستانیوں کو یہ ساری گرمی اندھیروں میں ہی جاگ کر گزارنی پڑےگی اور دن میں ہاتھ کے پنکھے استعمال کرنے پڑیں گے ۔ .

Related posts

پنجاب حکومت کا 10 جولائی سے الیکٹرک بائیکس کی تقسیم کا اعلان

ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 419 میگاواٹ تک پہنچ گیا

چاند اور موم بتی کی روشنی سے چلنے والی ‘ان ڈورسولر شیٹ “ایجاد