لاہور : جان بچانے والی ایمبولینس ہی موت کا فرشتہ بن گئی

زندگی میں کب کسے کہاں اور کیسے بلاوااجل آجائے رب پاک کے علاوہ کوئی نہیں جانتا ایمبولینس دیکھتے ہی ایک امید کی چمک آنکھوں کو محسوس ہوتی ہے کیونکہ یہ جان بچانے کا سب سے موثر ہتھیا ر ہے مگر آج لاہور میں ایک مختلف اور دلخراش واقعہ پیش آیا

خوفناک حادثہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے والٹن روڈ پر پیش آیا۔ سپرنٹنڈنٹ پولیس ٹریفک نے بتایا کہ ایک ایمبولینس نے بریک فیل ہونے کے بعد موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی جوموٹر سائیکل سوار کو گھسیٹ کر قریبی دکان میں لے گئی۔ ریسکیو ٹیموں نے شدید زخمی شہری کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ایس پی ٹریفک کے مطابق ٹریفک حادثے میں جاں بحق شہری کی اہلیہ اور بیٹی بھی زخمی ہوئی ہیں۔

دوسرا افسوسناک اور تکلیف دہ واقعہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے بیدیاں روڈ پر پیش آیا۔ جہاں بےضمیر ڈاکوؤں کے گروہ نے مسافر وین پر فائرنگ کر دی جس سے ڈرائیور سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے۔ڈرائیور وین پر سے کنٹرول کھو بیٹھا اور موٹرسائیکل پر سوار دو بہن بھائیوں سے جا ٹکرایا۔ بے قابو مسافر وین کی زد میں آکر بھائی بہن جان کی بازی ہار گئے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ زخمیوں نے ڈاکوؤں کے پیچھے پڑنے پر اپنے بیانات قلمبند کرائے ہیں۔ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والوں میں عابد، ولید اور عثمان شامل ہیں۔ڈاکو موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔جاں بحق ہونے والے بہن بھائیوں کی شناخت شاہد اور اس کی بہن شمع کے نام سے ہوئی ہے جن کی لاشوں کو ریسکیو حکام نے سرد خانے منتقل کر دیا ہے۔پولیس کا کہنا تھا کہ حقائق جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Related posts

باراتیوں کی کار نہر میں جاگری : 3 افراد جاں بحق

کراچی میں 5روز میں گرمی سے 427 افراد جاں بحق ہوئے ؛فیصل ایدھی

کراچی میں پلاٹ کی کھدائی کے سبب ساتھ بنی عمارت گرگئی