لاہور: تیزرفتار کار نے 4 بچیوں کوکچل دیا ؛ 2 جاں بحق 2 شدید زخمی

لاہورکے علاقے کوٹ لکھپت میںایک افسوسناک واقعہ پیش آیا اطلاعات کے مطابق تیزرفتارگاڑی نے 4 بچیوں کوکچل ڈالا جس کے نتیجے میں 2بچیاں جاں بحق اور2 زخمی ہوگئیں۔حادثے میں 4 سالہ فاطمہ اور7 سالہ بچی جس کی ابھی تک شناخت نہیں ہوسکی جائے حادثہ پر دم توڑ گئیں – جبکہ 9 سالہ آمنہ اور7 سالہ سمیعہ شدید زخمی ہوگئیں جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

دونوں زخمی بچیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ تیزرفتارگاڑی نے دیگرافراد کو بھی زخمی کیا۔ پولیس نےکار ڈرائیور بوٹاکوگرفتارکرلیا۔واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں تیزرفتارگاڑی کو بچوں کو کچلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔گاڑی نے بچوں اوردیگرافراد کوکچلا اورالٹ گئی وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے کوٹ لکھپت میں ٹریفک حادثے میں 2 بچیوں کے جاں بحق ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔وزیراعلی پنجاب نے بچیوں کے لواحقین سے اظہارتعزیت کرتے ہوئے سی سی پی او لاہورسے رپورٹ طلب کرلی۔ 

Related posts

باراتیوں کی کار نہر میں جاگری : 3 افراد جاں بحق

کراچی میں 5روز میں گرمی سے 427 افراد جاں بحق ہوئے ؛فیصل ایدھی

کراچی میں پلاٹ کی کھدائی کے سبب ساتھ بنی عمارت گرگئی